ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک کے طلبہ کیلئے مزید 363 پی جی میڈیکل سیٹیں دستیاب

کرناٹک کے طلبہ کیلئے مزید 363 پی جی میڈیکل سیٹیں دستیاب

Sat, 15 Apr 2017 01:16:16    S.O. News Service

بنگلور:14/اپریل (ایس او نیوز)آئندہ تعلیمی سال میں کرناٹک کے طلبہ کیلئے مزید 363 پی جی میڈیکل سیٹیں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں اور ڈیمڈ میڈیکل یونیورسٹیوں میں دستیاب رہیں گی۔باہمی اتفاق کے معاہدہ کے مطابق ریاستی حکومت کے ساتھ تقسیم کئے جانے والے سیٹوں کے علاوہ اس سال تمام پرائیوٹ اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں نے کرناٹک کے طلبہ کو اپنے ادارہ  (پرائیوٹ مینجمنٹ کوٹا) میں مزید 30 فیصد سیٹیں ریزرو رکھیں گی۔ اس طرح اس سال کرناٹک کے طلبہ کیلئے دستیاب سیٹوں کی تعداد1096 سے بڑھاکر 1459 کردی گئی ہے،لیکن ان سیٹوں کیلئے پوری فیس بھرنی پڑے گی اور حکومت کی سیٹوں کی طرح فیس میں رعایت نہیں دی جائے گی۔وزیربرائے میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے یہ اطلاع دی ہے۔


Share: